بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا اہم بیان

15 Aug, 2022 | 11:04 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ہندوستان کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر بنایا جائے گا۔

ویڈیو پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ   بھارت جبری طور پر کشمیریوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ہندوستان کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پرمنایا جائے گا۔

انہوں نےدنیا بھر میں موجود کشمیریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا  کہ آج کے دن بھارت کے خلاف احتجاج کریں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے کیونکہ بھارت جبری طور کشمیریوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا۔

مزیدخبریں