ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے.
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، 10 کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔
سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہونگے، الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی، قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے، بزدل نوازشریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نااہل ہو، اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اسکی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے، معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔