وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا ٹیلی فون پر رابطہ

15 Aug, 2022 | 08:44 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور مختلف شعبوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔

قبل ازیں سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مباکباد پیش کی گئی تھی۔جس میں سعودی حکومت نے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں