محکمہ لیبر نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

15 Aug, 2021 | 07:38 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کو 7اعشاریہ 3 ارب کی گرانٹس کا اجرا کیا گیا، اس کے باوجود ویلفیئر گرانٹس کے ہزاروں کیسز زیرالتواء ہیں، محکمہ لیبر نے اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

محکمہ لیبر و انسانی وسائل پنجاب نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کر دی، جس میں صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان اور سیکرٹری لیبر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف تین سال کے قلیل عرصے میں مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کے 7 اعشاریہ 3 ارب کی گرانٹس کا اجراء کیا گیا مگر اس کے باوجود ہزاروں سکالرشپ، میریج اور ڈیتھ گرانٹس کیسز زیر التوا ہیں۔

صوبائی وزیر عنصر مجید نے نوٹس لیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر 500 کیسزنمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ناقص کارکردگی دکھانے پر رواں سال جولائی میں 73 لیبر انسپکٹرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ خراب کارکردگی پر 24 افسران سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں