مون سون بارشوں کا آخری سپیل پنجاب میں داخل، نئی پیشگوئی

15 Aug, 2021 | 04:47 PM

Arslan Sheikh

سعدیہ خان: مون سون کے تیسرے اور آخری سپیل کی پنجاب میں انٹری، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کالے بادلوں نے بارش برسا دی۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مون سون کا آخری سپیل بھی پنجاب میں داخل ہوگیا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ تیسرے سپیل میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اچھی بارشیں ہوں گی۔ آج صبح کے اوقات شہر میں کالی گھٹائیں چھائی رہیں۔

تیز ہواؤں کیساتھ گلبرگ، جیل روڈ، شادمان، سمن آباد، مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ دن کے اوقات میں شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس مون سون کی بارشیں گزشتہ سال کی نسبت کم ہوئی ہیں۔

دوسری جانب شہر میں ہونیوالی بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بارش کے دوران ڈیفنس، ہربنس پورہ، مناواں کے علاقوں میں سپلائی معطل ہوئی، اسی طرح داتا نگر، چاہ میراں، پیرا گون سٹی، آر اے بازار کینٹ، شادمان مارکیٹ، مصطفیٰ آباد، شاہ پور کانجراں، بلال کالونی اور مضافات کے علاقوں میں بھی بجلی کی سپلائی معطل رہی۔ بارش کے دوران لیسکو سٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم بارش کا سلسلہ تھم جانے پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں