بیوی، آشنا کیساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑی گئی

15 Aug, 2021 | 04:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)اکثرسننے میں آتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ  میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے شوہر کے گھر سےباہر جاتے ہی اپنے عاشق کو بلالیامگر پھر اچانک  تھوڑی دیر بعدخاتون کا شوہر واپس آ گیا اوردونوں کو  قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے گڑھوا میں شادی شدہ خاتون ،آشنا کا ایسا معاملہ سامنے آیا کہ انسانیت بھی شرما جائے،خاتون اپنے عاشق سے ملاقات کی خواہشمند تھی جیسے ہی شوہر رات گئے گھر سے باہر گیا تو اس کی بیوی نے اپنے عاشق کو فون کرکے گھر بلالیا ، اسی دوران خاتون کا شوہر واپس گھر آ پہنچا اور بیوی کو کسی کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،جائے وقوعہ پر ہنگامہ سن کر گاؤں والے جمع ہوگئے اور عاشق کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

 گرفتار عاشق کا کہنا تھا کہ اس کا خاتون سےگزشتہ 2 ماہ سے  رابطہ تھا،پرساد لینے کے لئے خاتون کے گھر آیا تھا اور دوستی ہو گئی،پولیس نے ملزم عاشق کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا  ۔

مزیدخبریں