(ویب ڈیسک)یوم آزادی پرباجا بجاتے ہوئے ہوئے بچے کے ساتھ انوکھا واقعہ ہو گیا پورا باجا ہی بچے کے حلق میں پھنس گیا،جس کی وجہ سے بچے کے حلق سے سیٹی کی آوازیں آنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر بچوں بڑوں کی جانب سے بجتے باجوں کی آوازوں نے بھی شہریوں کو پریشان کیے رکھا لیکن اب ایک بچے کی ویڈیوسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں باجا حلق میں پھنسنے کے بعدبچے کو ہسپتال کی ٹیبل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بچے کے پاس کھڑا شخص بچے سے پوچھ رہا ہے کہ اس نے کیا کھایا ہے جس کے جواب میں بچے نے بتایا کہ اس نے باجا کھا لیا ہے اور اب سانس لینے میں بھی باجے کی آواز آ رہی ہے۔باجا کھانے کی وجہ کے بارے میں بچے نے بتایا کہ باجا بجاتے ہوئے اندر حلق میں چلاگیا تھا۔
دوسری جانب ویڈیو میں موجود خواتین کی آوازوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ویڈیو ہسپتال میں بنائی گئی ہے جہاں خواتین کہہ رہی ہیں کہ ڈاکٹر نے جلدی کا کہا ہے۔بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس پر ایک طرف کچھ صارفین بچے کے لیے پریشان ہو رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بچہ جھوٹی ایکٹنگ کر رہا ہے اور یہ ویڈیو بھی جعلی ہے۔