(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر منظر عام پر آگیا، اداکارہ نے اس فلم میں پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا مرکزی کردار ادا کیا، ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا، فلم میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے نگار جوہر کا مرکزی کردارادا کیا ہے، یہ فلم پاک فوج کی پہلی تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل خاتون نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے۔
ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے، فلم کی ہدایت عدنان سرور نے دی ہے جب کہ نینا کاشف اور ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے بینر تلے اس فلم کو تیار کیا گیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی اس ٹیلی فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا۔