ملائیشیا کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

15 Aug, 2021 | 02:33 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔محی الدین یاسین کل وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحاد کی آپس کی لڑائی کے باعث ملائیشین وزیراعظم کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت نہیں رہی۔ چند روز قبل ملائیشیا کے بادشاہ نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تھی۔ جس کیلئے 18 اگست کی تاریخ تجویز کی گئی تھی،  تاہم محی الدین یٰسین نے ووٹنگ سے قبل ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

واضح رہے گزشتہ برس محی الدین یاسین نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ ماضی میں وزیر داخلہ رہنے والے محی الدین یاسین کو سابق حکمران جماعت کی حمایت بھی حاصل تھی۔

مزیدخبریں