دبئی جانے کے منتظر افراد کی سنی گئی

15 Aug, 2021 | 02:00 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد سعید: لاہورایئرپورٹ پر رپیڈپی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی، دبئی جانیوالے مسافروں کو ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چغتائی لیب، حمید لطیف ہسپتال اور جینوم لیبارٹری کے کاؤنٹر قائم کردیئے گئے۔ گزشتہ رات 200 سے زائد مسافر پی سی آر رپیڈ ٹیسٹ کروا کر دبئی روانہ ہوئے۔ منیجر ایئر پورٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی مکمل سہولت فراہم کر دی گئی ہے، مسافر ٹکٹ کے مطابق لیبارٹریز سےپی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مکمل کورونا ویکسین کروانے والے پاکستانیوں کو 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت مل چکی ہے،  تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی شہریوں کے پاس قابل استعمال ویزا ہو اور انہیں منظور شدہ کورونا ویکسین لگی ہوئی ہو، اور دوسری ڈوز کے بعد بھی انہیں 14 دن کا وقفہ گذر چکا ہو ۔

اس حوالے سے ان کے پاس نادرا کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے جبکہ روانگی سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے ان کے پاس کورونا وائرس کےمنفی پی سی آر  کی ٹیسٹ رپورٹ ہونا بھی ضروری ہے اس ٹیسٹ رپورٹ کے کیو آر کوڈ کا حامل ہونا بھی لازمی ہے اس کے باوجود ان کا بورڈنگ سے پہلے فوری کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں