غازی آباد ؛ پولیس اہلکار کی کاسمیٹکس کی دکان پر فائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی

15 Aug, 2021 | 01:38 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42)غازی آباد میں پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو گیا،کان میں چھید نہ کرنےپرکاسمیٹکس کی دکان پر فائرنگ،سٹی42نے دھمکیاں دینے اور فائرنگ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو گیا،کان میں چھید نہ کرنےپرکاسمیٹکس کی دکان پر فائرنگ کردی،اہلکار سکندر اپنے دوست اسامہ کے کان میں چھید کروانے گیا،دکاندار نے خواتین کا رش ہونے پر کانسٹیبل کو انتظار کرنے کے لئے کہا،کانسٹیبل سکندر نے پہلے دکاندار منیر کو دھمکیاں دیں، پھر فائرنگ کر دی،سٹی42نے دھمکیاں دینے اور فائرنگ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اہلکار سکندر تھانہ شمالی چھاونی میں تعینات ہے،غازی آباد پولیس نے ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ کیا،دکاندار منیر کا کہناتھا کہ پولیس نے اہلکار سکندر کے خلاف درخواست تک نہ لی،دکاندار منیر 2014 میں لاہور پولیس سے ریٹائرڈ ہوا تھا،سابق پولیس اہلکار، حاضر ڈیوٹی اہلکار کےخلاف کارروائی کرانے کے لئےخوار ہورہا ہے،دکاندار منیر کا مزید کہناتھا کہ مقدمہ درج کر کے اہلکارسکندر،شوٹرسامہ کو گرفتارکیا جائے۔

مزیدخبریں