وفاقی وزیر حماد اظہر نے عوام کو خوشخبری سنادی

15 Aug, 2020 | 10:17 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( نبیل ملک ) وفاقی وزیر میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت نے معیشت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہو چکا تھا، ابتدا میں سخت فیصلے ضرور کئے لیکن اب ان کے ثمرات بھی نظر آ رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 14 شقیں مکمل کر لیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے ان خیالات کا اظہار گلشن راوی میں واقع اپنے پارٹی دفتر میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ موجودہ حکومت نے ادا کیا ہے، دوست اسلامی ممالک کو جو رقوم واپس کرنی ہیں وہ شیڈول کے مطابق کر رہے ہیں۔ سعودی عرب سے ہرسطح پر تعلقات بہتر ہیں، ہر پاکستانی سعودی عرب کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، لیکن ہم کشمیریوں کے ساتھ آواز اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں گاڑیوں کی بکنگ اس وقت اوور بکنگ سے بھی زیادہ ہے، فرٹیلائزر کی پیداوار بڑھ گئی ہے، ملک ترقی کی جانب بڑھ رھاہے۔ بھارت کا کشمیریوں پر ظلم سب کے سامنے ہے، اسی لئے آج تک بھارت کو ایسی علاقائی تنہائی کا سامنا نہیں رہا جیسا اب کرنا پڑ رہا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کیلئے کورونا سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا جس پر قابو پایا، اسی وجہ سے عوامی رابطہ بھی کم کر دیا تھا، لیکن اب ایس او پیز کے تحت ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ اسی لئے آج اپنے حلقے این اے 126 کے عوام سے ملنے آیا ہوں۔

مزیدخبریں