(ریحان گل) پنجاب کی سرکاری جامعات کے لئے اہم خبر، پنجاب حکومت نے 21 سرکاری جامعات کو 91 کروڑ 48 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔
پنجاب حکومت کی جانب سےلاہور سمیت پنجاب کی 21 سرکاری جامعات کو مالی سال 2020/2021 کے پہلے کوارٹر کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں، جن کے مطابق جی سی یو لاہور کو 27لاکھ 13 ہزار روپے، ایل سی ڈبلیو یو کو 3 کروڑ 72 لاکھ روپے، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو 4 کروڑ 70 لاکھ روپے، آئی ٹی یو کو 10 کروڑ 45 لاکھ روپے، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو 8 کروڑ 70 لاکھ روپےاورپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 7 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئےہیں۔
سرکاری یونیورسٹیز کو فنڈز جاری
15 Aug, 2020 | 07:15 PM