ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی

15 Aug, 2020 | 05:21 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کے ججز روسٹر میں ترمیم کردی کردی گئی،  چیف جسٹس محمد قاسم خان 17 اگست کو ہائیکورٹ ملتان بنچ , 20اور21 اگست کو ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے۔
تفصیللات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ترمیمی روسٹر جاری کیاگیا۔پرنسپل سیٹ پر 17 اگست سے چھ ججز تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس محمد قاسم خان سترہ اگست کو ملتان بنچ ، اٹھارہ اور انیس اگست کو پرنسپل سیٹ جبکہ بیس اور اکیس اگست کو راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے۔

پرنسپل سیٹ پر سترہ اگست سے تین ڈویژن اور چھ سنگل بنچ سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس جواد حسن ،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چوہدری محمد اقبال جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں۔

مزیدخبریں