تبدیلی سرکار کا پہلا شاہکار

15 Aug, 2020 | 04:39 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) تبدیلی سرکار کا پہلا شاہکار، فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا کام شیڈول سے کئی روز پیچھے، انڈر پاس کیلئے تاحال ایک مرلہ اراضی بھی ایکوائر نہ کی جاسکی، وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجیحی منصوبے پر بورڈ آف ریونیو بھاری، لینڈ ایکوزیشن نہ ہونے سے منصوبہ 5ستمبر کو مکمل نہیں ہوسکے گا۔

ذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ  منصوبے کی سروس لائنوں کیلئے 7 کنال اراضی کا تاحال ایوارڈ بھی سنایا نہ جاسکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجیحی منصوبے کی فائل بورڈ آف ریونیو نے دبا لی ہے، منصوبے کے لینڈ ایکوزیشن کیلئے ایک ماہ سے میٹنگ ہی نہ بلائی جاسکی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی تکمیل کی تاریخ پانچ ستمبر دے رکھی ہے جبکہ منصوبے کا  تعمیراتی کام متاثر ہونے سے شیڈول سے دس روز پیچھے چلا گیا ہے، منصوبے کی چھت ڈال دی گئی، ریٹینگ والز مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

دوسری جانب حالیہ بارشوں سے انڈر پاس کی زیر تعمیر بیرل میں کئی کئی فٹ پانی بھر گیا تھا، جس انڈر پاس کی بیرل کی کھدائی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی موجودہ رفتار سے منصوبہ کسی صورت بھی پانچ ستمبر کو مکمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

ذرائع کے مطابق فردوس انڈر پاس کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ہے، ڈیزائن کے مطابق سنٹر پوائنٹ سے کیولری کی جانب دو طرفہ فل ہائٹ انڈر پاس تجویز کیا گیا ہے جبکہ کیولری گراؤنڈ سے سنٹر پوائنٹ کی جانب ساڑھے چھ کنال اراضی ایکوائر کی جانے تھی۔ 

 چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن کیلئے بی او آر سے رابطے میں ہیں۔

 

مزیدخبریں