ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگم صفدر کے استاد کون ہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے بتادیا

بیگم صفدر کے استاد کون ہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، افواج کیخلاف سازش کرنے والوں کو پاکستان میں عزت نہیں مل سکتی، اے پی سی الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمراء آرٹ گیلری میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پر یوم سیاہ کے حوالے سے جمع ہوئے ہیں، اس وقت بھارت کی لیڈرشپ آر آر ایس کی آلہ کار ہے، بھارت چائنہ کے ہاتھوں ذلیل ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا فیصلہ ثابت کرتا ہے مودی ظالم ہے، نریندر مودی نے اپنی قوم کوہر ایشو پر سبز باغ دکھائے، نریندر مودی ظلم چھوڑ دو، اپنی معیشت کو بہتر کرو۔

 وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ایف اے ٹی ایف جانتا ہے کہ دہشتگردی کون کر رہا ہے، پاکستان کی تمام اقلیتیں برابر ہیں، نوازشریف تاحیات نااہل ہیں، وہ عدالتوں کے مفرور اور مجرم ہیں، بیگم صفدر کے استاد پرویز رشید اور محمود اچکزئی ہیں جو فوج کیخلاف بات کرتے ہیں، آج اگر پاکستان میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے، عوام، میڈیا اور ہم سب کے پیچھے وردی ہے، اسی لیے ملکی معاملات چل رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، نیب نے عثمان بزدار کو بلایا ہے لیکن انہوں نے اپوزیشن کی طرح نیب پر تنقید نہیں کی بلکہ پیش ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer