ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون کی نئی تصاویر وائرل

15 Aug, 2020 | 01:09 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،’ ارطغرل غازی‘ میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلسم علی کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘نے پاکستان میں اتنی مقبولیت حاصل کی جو کسی دوسرے ملک میں نہیں، اس ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراءبلجیک کو پاکستان میں اتنی مقبولیت ملی کہ وہ پاکستانی کمرشل میں بھی نظر آرہی ہیں اور کیوموبائل،جازکمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈرمنتخب ہوچکی ہیں، علاوہ ازیں اس ڈرامے کا ایک اور اہم کرداراصلاحان خاتون کا ہے۔

ترک اداکارہ گلسم علی (جو ڈرامے میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کررہیں ہیں، اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی چند خوبصورت تصاویراپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں۔ترک اداکارہ گلسم علی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کومداحوں نے خوب پسند کیا،خوبصورت انداز میں لی گے گئی تصاویر کی بدولت ترک اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لئے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے،اپنی نئی تصویر میں مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

  ترک اداکارہ گلسم علی روس میں پیدا ہوئیں ، جہاں بلغاریہ میں ترک اقلیت رہتی ہے ، گلسم علی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں جس کی وجہ سے مداح ان کی تصاویر دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتے ہیں،اداکاری سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تصاویر سے مقبولیت حاصل کی ہے۔ اداکارہ نے نومبر 2013 میں اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کیں اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 844,000سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراءبلجیک پاکستان میں کیوموبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوچکی ہیں،اس کے علاوہ جازموبائل کمپنی نے بھی اپنابرانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرلیا اب وہ چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ وہ جلد پشاور زلمی کو جوائن کرنے والی ہیں۔

 دنیا بھر میں اس ڈرامے کو سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھا جارہاہے، اس ڈرامے میں مرکزی کردار ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکار بھی زبردست کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں