ہوائی فائرنگ، آتش بازی ، ون ویلنگ کرنیوالے 198 ملزمان گرفتار

15 Aug, 2020 | 11:43 AM

Shazia Bashir

وقاص احمد: جشن آزادی کے نام پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، قانون شکنی پر 198 ملزمان گرفتار، 149 مقدمات درج کر لئے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق ون ویلنگ پر 183ملزمان، ہوائی فائرنگ  پر 08 جبکہ آتش بازی  پر 07 ملزمان گرفتار کئے گئے، ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی 136 موٹر سائیکلز متعلقہ تھانوں میں بند کی گئیں۔

 

سٹی ڈویژن سے61 ون ویلرز، ماڈل ٹاؤن34، صدر ڈویژن سے 24 ون ویلرز گرفتار کئے گئے، کینٹ ڈویژن سے 27، سول لائنز 20 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے17 ون ویلرز گرفتار کئے، ہوائی فائرنگ کے جرم میں سٹی ڈویژن سے 06، سول لائنز01 جبکہ صدر ڈویژن سے بھی 01 ملزم گرفتار کیا گیا۔

 

آتش بازی کے جرم میں کینٹ ڈویژن سے 03، سٹی 02، اقبال ٹاؤن 01 اور ماڈل ٹاون سے 01 ملزم گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، شراب اور آتش بازی کا سامان  بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ یومِ آزادی کے موقع پرآئی جی پنجاب نےصوبہ بھرمیں امن وامان برقراررکھنےکاحکم  دیا تھا، ون ویلنگ،ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اورساؤنڈ سسٹم روکنے کے لیے افسران خصوصی مانیٹرنگ کرنے کا کہا تھا  اور ہر 4 گھنٹوں بعد آئی جی آفس رپورٹ  بھی مانگی تھی۔

مزیدخبریں