کورونا کے مزید 626 نئے کیسزرپورٹ ، 14 اموات

15 Aug, 2020 | 09:38 AM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں کورونا وائرس کی پسپائی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 626 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 14 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 1 ہزار 155 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور یوں پاکستان میں کورونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد مزید کم ہو کر 15 ہزار 932 رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 626 نئے کیسز اور14 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 288 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6153 ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار 215 ہوگئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 125,289 ہوچکی ہے ۔  جبکہ پنجاب میں 94 ہزار 993، کے پی میں 35 ہزار 21، بلوچستان میں 12 ہزار 62، اسلام ا?باد میں 15 ہزار 342، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 167 جبکہ گلگت بلتستان سے کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 426 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 745  ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 22 لاکھ 29 ہزار 409 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ?ملک بھر میں کورونا وائرس کے 774 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے 144 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں جبکہ اس وقت 1 ہزار 333 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزیدخبریں