پاکستان انڈر 15 بیس بال ٹیم چین روانہ

15 Aug, 2019 | 05:51 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) پاکستان انڈر 15 بیس بال ٹیم کا پہلا پندرہ روزہ دستہ چین روانہ، قومی ٹیم 19 سے 25 اگست تک کھیلی جانے والی ایشین بیس بال چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی۔       

قومی بیس بال ٹیم کا دوسرا بارہ رکنی دستہ اگلی دستیاب فلائٹ سے چین روانہ ہو گا۔ سفری دستاویزات میں تاخیر کی وجہ سے ٹیم دو دستوں میں چین جا رہی ہے۔ پاکستان انڈر 15 ٹیم چین میں ایشین بیس بال چیمپئین شپ میں حصہ لے گی۔ چیمپئین شپ 19 سے 25 اگست تک کھیلی جائے گی۔

 قومی ٹیم چین، کوریا اور انڈونیشیا کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔ گروپ بی میں جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ اور فلپائن شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 19 اگست کو میزبان چین کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں