’’وزیر اعظم کا بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے‘‘

15 Aug, 2019 | 04:58 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،  اس سے دنیا کو کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہی ہوگی۔

راجہ بشارت کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں بدترین مظالم اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں بارے بین الاقوامی ضمیر کو جگانا ضروری ہے، راجہ بشارت نے کہا کہ تمام اہل وطن یوم سیاہ منا کر کشمیری بہن بھائیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کریں۔  انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا فوری مسئلہ کشمیر پر نوٹس لینا حکومت کی اہم کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں جس طرح پاکستانی قوم بھارت کے خلاف متحد ہے انشاءاللہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

مزیدخبریں