عید پر چڑیا گھر کو کتنی آمدن ہوئی؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

15 Aug, 2019 | 04:26 PM

Sughra Afzal

(سعدیہ خان) عید الاضحیٰ پر چڑیا گھر کو 25 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی،  71 ہزار شہریوں نے 3 دن میں لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا۔

عید کے پہلے روز 5166 سیاحوں نے چڑیا گھر کی سیر کی اور چڑیا گھر کو 1 لاکھ 83 ہزار آمدن ہوئی، عید کے دوسرے روز 22  ہزار شہری آئے اور ٹکٹ کی مد میں7 لاکھ 60 ہزار روپے جمع ہوئے،جبکہ عید کے تیسرے روز 44 ہزار سے زائد شہریوں نے چڑیا گھر کا رخ کیا جس سے 15 لاکھ 47 ہزار آمدن ہوئی۔

 ٹرانسپورٹ اور دیگر سفری سہولیات کے فقدان کے باعث لاہور زو سفاری میں صرف 25 ہزار سیاح گے اور انتظامیہ کو 5 لاکھ 90 ہزار آمدن ہوئی۔

مزیدخبریں