لاہور میں طوفانی بارش ، نشیبی علاقے زیرآب آگئے

15 Aug, 2019 | 12:07 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے گرمی وحبس کا زور ٹوٹ گیا، گلیاں سڑکیں بھی دھل گئیں۔

  لاہور شہر میں صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہری نڈھال ہوگئے، پھر اچانک قدرت کو لاہوریوں پر رحم آگیا، باغوں کے شہر کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سورج چھٹی پر چلا گیا، کچھ دیر بعد بادل برس پڑے، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے،  بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم    26 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا جبکہ آج رات بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں