ون ویلنگ کرنے پر 485 منچلے گرفتار، موٹرسائیکلیں ضبط

15 Aug, 2019 | 10:24 AM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) لاہور پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر شہر کے متعدد مقامات پر ناکہ بندی کرکے ون ویلنگ کرنے والے 485 منچلوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ہوائی فائرنگ پر بھی  26 افراد کو دھر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، پیکو روڈ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، علاقہ اقبال ٹاؤن، فیروز پور روڈ، بند روڈ، مولانا شوکت علی روڈ سمیت دیگر مقامات پر کی گئی، پولیس نے صدر ڈویژن سے 193، ماڈل ٹاؤن سے 125، کینٹ سے 112، سٹی ڈویژن سے36 اور سول لائنز سے 17 ون ویلرز گرفتار کیے، جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں مجموعی طور پر 26 افراد کو حراست میں لیا گیا اور کینٹ ڈویژن سے 9، سول لائنز سے 5، سٹی سے 4، اقبال ٹاؤن سے 2، صدر ڈویژن سے 4 اور ماڈل ٹاؤن سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کی موٹرسائیکلیں بھی ضبط کرلیں اور مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں