ایک روز کیلئے عدالت عالیہ کا روسٹر جاری

15 Aug, 2019 | 10:15 AM

Shazia Bashir

سٹی42: ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کل سولہ ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک روز کیلئے عدالت عالیہ کا روسٹر جاری کردیا گیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد صرف ایک روز کے لیئے جاری کئے گئے ججز روسٹر کے مطابق پرنسیل سیٹ پر کل بروز جمعہ چیف جسٹس سمیت 16 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سماعت کرنے والے ججز میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس شاہد وحید، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس عاصم حفیظ سمیت دیگر ججز بھی روسٹر کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں