ملک کی معروف سیاسی جماعت کا تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان

15 Aug, 2018 | 05:22 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پاکستان راہ حق پارٹی نے بھی اپنا زور تحریک انصاف کے پلڑے میں رکھ دیا۔

 خبر پڑھیں۔۔پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اُٹھا لیا
 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں راہ حق پارٹی کے واحد رکن اسمبلی مولانا معاویہ اعظم نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکی جماعت پنجاب اسمبلی میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کے انتخاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دے گی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عید ہوگئی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر اچھے اقدام کی حمایت کی جائے گی۔ عوام نے ان سے بہت توقعات وابستہ کی ہیں دعا ہے کہ یہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔

مزیدخبریں