کپتان سے درخواست ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم نہ کریں:سرفراز احمد

15 Aug, 2018 | 04:27 PM

حرااعوان

علی ساہی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ایشیا کپ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی کے حالیہ اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فضل محمود نیشنل انٹر کلب ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کھانے کے وقفے کےدوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی نے اہم اقدام کئے ہیں اور سٹار کھلاڑیوں کے کلب کرکٹ کھیلنا اچھی چیز ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے مگر بھارتی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عید قربان قریب، مویشی منڈی میں جانور موجود مگر خریدار بہت کم 

 عمران خان کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بہتری آئے گی تاہم کپتان سے درخواست ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم نہ کریں ۔


مزیدخبریں