(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی۔ تحریک انصاف اتحادی جماعت کیساتھ189 عددی ہندسے کیساتھ سرفہرست ہے۔
خبر پڑھیں۔۔لیگی ایم پی اے طارق گل کا نواز شریف سے اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پاس 142جنرل، خواتین کی 33 مخصوص اور 4 اقلیت نشستیں موجود ہیں۔ اتحادی جماعت مسلم لیگ کے پاس 7 جنرل، 2 مخصوص اور1 اقلیت نشست ہے، پی ٹی آئی اتحادی جماعت کیساتھ 189 نشستوں کیساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔۔پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اُٹھا لیا
مسلم لیگ (ن) کے پاس 130جنرل، 30 خواتین کی مخصوص،4 اقلیتیں نشستیں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے پاس6 جنرل، خواتین کی ایک مخصوص نشست ہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کل نشستیں 171 ہیں۔ اسمبلی میں 4 آزاد اراکین، ایک نشست راہ حق پارٹی کے پاس ہے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے استعفیٰ دیدیا
واضح رہے کہ پی پی 87 میانوالی، 103 فیصل آباد اور 296 راجن پور پر الیکشن ملتوی ہوچکا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کا رزلٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے روکا گیا ہے۔ میاں شہباز شریف کی 2، فواد چودھری اور طاہر صادق کی 1،1 نشست خالی ہے۔