بشپ ہاؤس میں امن کا پودا لگانے کی تقریب

15 Aug, 2018 | 03:04 PM

حرااعوان

عثمان خان: قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کی جانب سے آرچ بشپ ہاؤس انٹرفیتھ پر اہم پریس کانفرنس اور زیتون کا پودا لگانے کی تقریب منعقد ہوئی.
سٹی 42 کے مطابق آرچ بشپ ہاؤس میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالم انٹرفیتھ مکالمہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔انٹرفیتھ کمیشن نیو یارک امریکہ کے صدر برادر فلپ ہیرا قومی کمیشن برائے بین المذاہب کے چیئر مین آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا، قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری جنرل فادر ندیم فرانسس، سربراہ کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد مخدوم عاصم ڈاکٹر بدر منیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔لیگی ایم پی اے طارق گل کا نواز شریف سے اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز 

  اس موقع پر آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مسالک کے لوگ برابری کی بنیاد پر رہتے ہیں۔ تمام مسالک کے علماء مل کر پاکستان کے نقشے کو بہتر کرتے ہیں۔ اجلاس کے بعد قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے رہنماؤں کی جانب سے بشپ ہاؤس میں امن کا پودہ زیتون بھی لگایا گیا۔
 

مزیدخبریں