سٹی 42: تحریک انصاف کے رہنماہاشم جواں بخت نےکہاہے کہ وہ بطوروزیراعلیٰ نامزدگی سے لاعلم ہیں،صرف میڈیاسے معلوم ہواہے کہ وہ نامزد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہاشم جواں بخت جب حلف اٹھانے اسمبلی پہنچے توصحافیوں نے ان سے سوال کیاکہ انہیں یہ بات معلوم ہے کہ وہ وزیراعلیٰ نامزد ہوئے ہیں؟توانہوں نےکہاکہ انہیں اس بات کابالکل بھی علم نہیں اورنہ ہی وہ اس دوڑ میں شامل ہیں۔انہوں نے چلتے چلتے کہاکہ یہ بات انہوں نے آپ لوگوں سے ہی سنی ہے۔