گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے استعفیٰ دیدیا

15 Aug, 2018 | 01:15 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اُٹھا لیا

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور بار کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ استعفیٰ بھی صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجوادیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لیگی ایم پی اے طارق گل کا نواز شریف سے اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز

گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ان کی قیادت نے ان پر  جس اعتماد کا اظہار کیا ،انہوں نے  اس پر پورا اترنے کی کوشش کی ۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔۔حمزہ شہباز نے تحریک انصاف اور (ق) لیگ اتحاد کو مفادات کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ بار ان کا گھر ہے اور آج وہ دوبارہ اپنے گھر واپس آ گئے ہیں. انہوں نے کالا کوٹ پہن کرکے عملی زندگی کا آغاز کیا اور اب جلد دوبارہ کالا کوٹ پہن کر وکالت کا آغاز کریں گے۔

مزیدخبریں