پیپکو افسران کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری

15 Aug, 2018 | 01:04 PM

حرااعوان

شاہد ندیم:  پیپکو کا13 افسران کو گریڈ20میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری، چیف انجینئر محمد علیم اور محمد لطیف مغل کی خدمات لیسکو چیف کے سپرد کر دی گئیں۔
  پیپکو کی جانب سے لیسکو میں بھجوائے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف انجینئرز کی مستقل تعیناتی عمل میں لائی جائےگی۔کمپنی میں چیف انجینئر آپریشن کی اسامی پر مسستقل تعیناتی ہو گی  جبکہ ستمبر میں چیف انجینئر ڈویلپمنٹ کی نشست خالی ہونے پر بھی تعیناتی کی جائیگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اختر قریشی کو ترقی دیکر سکھر الیکٹرک پاور کمپنی بھجوا دیا گیا ہے جبکہ خالد حسین بھٹی کو چیف انجینئر بنا کر خدمات لیسکو چیف کے حوالے کر دی گئیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔لاہورہائیکورٹ میں دو بچیوں کی بازیابی کیس کی سماعت 

  دوسری جانب  محمد زاہد جاوید کا فیصل آباد سے گوجرانوالہ اور محمد صدیق کو ترقی دیکر کر کوئٹہ سے پیپکو بھجوا دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شفیق الحسن کو ترقی دینے کے بعد کوئٹہ سے لیسکو رپورٹ کرنے کی ہدایت گئی ہے جبکہ محمد عارف کو حیدرآباد سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی بھجوا دیا گیا ہے، اسی طرح شیر عباس خان کو ترقی دیکر کوئٹہ سے آئیسکو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں