(سٹی 42) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق گل سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے خود کو زنجیروں میں جکڑ کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے اسمبلی میں داخلے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے چور چور کے نعرے لگا دیئے۔
خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اُٹھا لیا
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سر پر کفن باندھے زنجیروں میں سارا جسم جکڑے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اسمبلی کے سکیورٹی اہلکاروں نے جب طارق گل کو زنجیروں میں جکڑے دیکھا تو پہچانا نہیں، اندرجانے سے روک دیا۔ مگر انہوں نے کہاکہ وہ رکن اسمبلی ہیں، کارڈ بھی پاس ہے، کوئی انہیں نہیں روک سکتا۔ سکیورٹی والوں سے جان چھڑا کر جب وہ اسمبلی کے احاطے میں پہنچے تو تحریک انصاف والوں کی نظر پڑگئی۔ پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ چور چور کے نعرے گونج اٹھے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔حمزہ شہباز نے تحریک انصاف اور (ق) لیگ اتحاد کو مفادات کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا
طارق گل نے کہاکہ میں اکیلا نہیں، حقیقت میں سب (ن) لیگ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔وہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ طارق گل نے کہاکہ اگر انہیں اندر نہ جانے دیا گیا تو وہ اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہی بیٹھ کر حلف لیں گے۔
لیگی ایم پی اے نے کہاکہ یہ زنجیریں کوئی اسلحہ نہیں بلکہ یہ تو میرا زیور ہے۔ جیسے کوئی عورت زیور نہیں اتارتی، میں بھی نہیں اتاروں گا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا
تحریک انصاف کے مخالفین ان کی کامیابی ابھی تک تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ طارق گل نے بھی احتجاج کا انوکھا انداز اپنا کر اور تو کچھ حاصل کیا یا نہیں مگر اپنے قائدین کو ضرور خوش کرلیا۔