ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ میں دو بچیوں کی بازیابی کیس کی سماعت

لاہورہائیکورٹ میں دو بچیوں کی بازیابی کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ میں دو بچیوں کی بازیابی کیس کی سماعت،عدالتی حکم کے باوجود سی سی پی او بے اے ناصر پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا گیا، دو ہفتوں میں بچیاں بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق  جسٹس طارق عباسی نے ثریا بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن خرم اور ایس پی لیگل رانا لطیف عدالت میں پیش ہوئے ۔درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچیاں اغوا ہونے پر تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرایا۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس بچیاں بازیاب نہیں کررہی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔لاہور میں مختلف ٹریفک حادثات، 50 سے زائد افراد زخمی 

 درخواستگزار نے عدالت کوبچیاں بازیاب کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس بچیوں کی بازیابی کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت سے پولیس کو بچیوں کی بازیابی کے لئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی ۔