لاہور میں مختلف ٹریفک حادثات، 50 سے زائد افراد زخمی

15 Aug, 2018 | 10:27 AM

Sughra Afzal

(حسن خالد) جشن آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران پچاس سے زائد افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ 

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج حلف اُٹھائیں گے

شہر کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کا بھرپور رش دیکھنے کو ملا۔ اکثر مقامات پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار منچلے خطرناک کرتب دکھاتے ہوئے زخمی ہوئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔کاش جشن آزادی کی خوشی کیساتھ ۔۔۔ شہباز شریف نے دل کی بات کہہ دی

ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال میں 18، میو ہسپتال میں 20 جبکہ جنرل ہسپتال میں 15 زخمیوں کو لایا گیا جبکہ کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں