سٹی42: پاکستان سپر لیگ نے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع راس آ گیا، قلندرز نے 20 اوورز میں 219 رنز کر لئے۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کیپٹن سعود شکیل نے آج راولپنڈی کرکت سٹیڈیم کی وکت پر ٹاس جیت لیاتھا، انہوں نے خود ٹارگٹ چیز کرنے کا فیصلہ کیا، قلندرز نے انہیں ان کی توقع کے خلاف 220 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
قلندرز کی اننگ میں 9 چھکے لگے اور 23 چوکے لگے۔ یہ قلندرز کی اس سیزن میں پہلی بھرپور اننگز ہے، پہلے میچ میں وہ اسلام آباد یونائٹڈ کے لئے آسان شکار ثابت ہوئے تھے کیونکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز کی ساری بیٹنگ لائن 139 رنز میں ہی ادھڑ گئی تھی۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ
لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور محمد نعیم اوپننگ کیلئے آئے۔
نعیم 10 رنز کی اننگز کھیل کر ابرار کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یوں قلندرز کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری۔
عبداللہ شفیق آٹھویں اوور تک وکٹ پر رہے، انہوں نے فخر کے ساتھ مل کر مجموعہ 73 رنز تک پہنچا دیا لیکن خود 37 کے انفرادی سکور پر عقیل حسین کی ایک زہریلی ڈیلیوری پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شفیق نے 6 چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ قلندرز کو اچھا رن ریٹ دیا۔
ڈیرل مشیل15 ویں اوور میں 37 رنز کے انفرادی سکور پر ابرار احمد کی وائیڈ گیند پر وکت کیپر کوسل مینڈس کی تیزی کے سبب سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت قلندرز کا مجموعہ 153 ہو چکا تھا۔
پندرھویں اوور کی پہلی ہی گیند پر عقیل حیسن نے فخر کو شکار کر لیا، تب بھی قلندرز کا سکور 153 ہی تھا۔ فخر نے آج کیپٹنلی اننگز کھیلی اور 67 رنز بنائے، 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 171 تھا۔
سیم بلنگز کی مارویلس ففٹی
سیم بلنگز دراصل گیم چینجر بیٹر رہے؛ بلنگز نے 19 گیندوں سے ففٹی کی، ان کی ففٹی میں آخری اوور کی آخری دو بالز پر دو چھکے بھی شامل تھے، انہوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔ کیپٹن شاہین آٖریدی 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم ؛
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، جہاں داد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ؛
سعود شکیل، فن الین، حسن نواز، کوشال مینڈس، رلی روسو، شعیب ملک، فہم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔