اسرار خان : میو ہسپتال میں او پی ڈی کے کمرہ نمبر 28 میں آگ بھڑکنے سے کچھ سامان جزوی طور پر متاثر ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی، جس پر ہسپتال عملے اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ کمرے میں غیر ضروری فرنیچر اور دیگر سامان موجود تھا ۔ آگ معمولی نوعیت کی تھی، کچھ سامان جزوی متاثر ہوا، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
میوہسپتال کے اوپی ڈی میں آگ بھڑک اٹھی
15 Apr, 2025 | 11:27 PM