وقاص عظیم : ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی
فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بی کر دی ،فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طویل المدت غیر ملکی کرنسی کے اجراء کی ریٹنگ کو مستحکم کیا گیا ،پاکستان میں معاشی استحکام نظر آ رہا ہے،پاکستان بجٹ خسارے کو کم کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہا ہے،رواں سال بجٹ خسارہ 6 فیصد تک رہ سکتا ہے ،رواں سال پرائمری سر پلس جی ڈی پی کا دو فیصد ہو سکتا ہے،رواں سال ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،پاکستان معاشی اصلاحات ایجنڈے پر گامزن نظر آ رہا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی متوقع ہے،عالمی تجارتی جنگ بیرونی ادائیگیوں پر دباو ڈال سکتی ہے ،تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خطرات کم دکھائی دے رہے ہیں،پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیا ہے،پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے
پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر؛ معاشی استحکام آنے سے پاکستان کی ریٹنگ اپ ہوگئی
15 Apr, 2025 | 04:28 PM