ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریکٹیکل کی بنی بنائی کاپی استعمال کرنیوالے طلبا کیلئے بری خبر

پریکٹیکل کی بنی بنائی کاپی استعمال کرنیوالے طلبا کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: بازارسےبنی بنائی پریکٹیکل کاپی کےنمبرزنہیں ملیں گے،لاہور بورڈ نے تمام ایگزمینرز کو ہدایات جاری کردی۔

 بورڈ حکام کے مطابق پریکٹیکل کے بعد ایگزمینرز تمام کاپیاں پھاڑ دیں گے،پھٹی ہوئی کاپیاں آئندہ قابل استعمال نہیں رہے گی،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ایگزمینرز کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی۔

بورڈ حکام کا کہناتھا کہ  بنی بنائی کاپی کے امیدواروں کو بھی نمبرز نہیں ملیں گے،پریکٹیکل کاپی کے کل نمبر 8 ہوتے ہیں ۔

لاہور بورڈ کے تحت 23 اپریل سے پریکٹیکل امتحانات کا آغاز ہوگا،پریکٹیکل امتحانات کا سلسلہ15 مئی تک جاری رہے گا۔