عرفان ملک :لاہور پولیس کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال بجلی چوری کے9530سے زائد ملزمان گرفتار،7770مقدمات درج کئے گئے،اقبال ٹاؤن میں بجلی چوری کے1207،صدر میں 1879 ملزمان گرفتار،کینٹ میں 3040، ماڈل ٹاؤن میں 1874 ، سٹی میں 1095 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف زیرو ٹالیرنس کارروائیاں جاری ہیں،بجلی چوری کے تدارک کیلئے فیلڈ افسران متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ استوار رکھیں،بجلی چوری کی شکایات پر بلا تاخیر کارروائی یقینی بنائی جائے،بجلی چوری کے درج مقدمات میں ملزمان کی گرفتاریوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔