سعید احمد:ریلوےہیڈکوارٹرکاٹرینوں کےبعدریلوےہسپتالوں کوپرائیویٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوےکے7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا،وزیرریلوےحنیف عباسی کی جانب سےاعلی ٰسطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،ہسپتالوں کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا۔
لاہور کیرن ہسپتال اور لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا،ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا۔
پشاور ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا،نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائے گی، خواہشمندا فراد 27اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔