لاہور پارکنگ کمپنی کاشہریوں کیلئے پارکنگ کا جدید سسٹم متعارف

15 Apr, 2025 | 11:49 AM

طاہر جمیل:جدید، ڈیجیٹل ،کیش لیس پارکنگ نظام کی جانب اہم پیشرفت، لبرٹی، کریم بلاک ،برکت مارکیٹ میں کیش لیس پارکنگ ماڈل متعارف کرایا جائیگا۔
شہری کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کرسکیں گے، کریم بلاک یو مارکیٹ ،برکت مارکیٹ میں جدید سسٹم کا آغاز آئندہ ہفتے شروع ہو گا، کریم بلاک ،برکت مارکیٹ میں کیمرے، بیرئیرز ،کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کروایا جائیگا۔


مارکیٹوں کو لبرٹی کی طرز پر سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل سائٹس میں تبدیل کیا جائیگا، کیش لیس ماڈل سے عوام کو تیز رفتار، شفاف ،محفوظ پارکنگ سروسز کی فراہمی ہوگی۔


تمام نئے ماڈل سائٹس پر کیو آر کوڈ، کیمرہ مانیٹرنگ ،ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے، مذکورہ پارکنگ سائٹس مرکزی ڈیش بورڈ سے منسلک ہوں گی۔


مال روڈ، نکی مارکیٹ ،ہال روڈ پر بھی ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے نفاذ کی منصوبہ بندی مکمل، اس سے قبل ایم ایم عالم روڈ، مال ون ،داتا دربار میں بھی یہ سسٹم انسٹال ہو چکا ہے۔
 

مزیدخبریں