ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے والے کیس میں گرفتار کیے گئے شخص کو رہا کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار ڈالیں گے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے۔

بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا لیکن اس مبینہ ملزم کو ذہنی صحت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔

گرفتار اور پھر بعد میں رہا کیے گئے شخص کی عمر 26 سال ہے جو کہ مبینہ طور پر ذہنی مسائل کا شکار ہے۔

ملزم گجرات میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، جس کو اگلے 2 سے 3 دنوں کے اندر دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔