(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو 3 برس مکمل ہوگئے۔
معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے،شیئرکی گئی تصویر میں رنبیرکپور کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالیہ ان کے ساتھ ساحلِ سمندر کے پس منظر میں نظر آ رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا: ’’ہمیشہ کے لیے گھر، ہیپی 3‘‘
اس پوسٹ پر عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے تبصرہ کیاکرتے ہوئے لکھا"شادی کی سالگرہ مبارک ہو"، جبکہ کرینہ کپور نے لکھا،"سب سے بہترین لوگ۔"
اداکاررنویر سنگھ نے دل کے ایموجیز شیئر کیے اور زویا اختر نے لکھا"ہیپی 3۔"
اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے گھر میں سادگی سے شادی کی تھی،اس وقت یہ جوڑی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم Love & War کی شوٹنگ میں مصروف ہے، جس میں وکی کوشل بھی شامل ہیں۔