اسرار خان : لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں مسلسل بڑھنے لگیں ، رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 432 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 5000 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکلیں چھیینے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 100 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 85 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کی 76 وارداتوں کے ساتھ کینٹ ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں موٹر سائیکل چھیننے کے 74، 74 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 3 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کے 23 مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 1025 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 973 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 930 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ صدر ڈویژن میں 769، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 710 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 593 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔