صدر آل پاکستان  نان روٹی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کیخلاف مقدمہ درج

15 Apr, 2024 | 09:41 PM

ارشاد قریشی : روٹی کی قیمت کم کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر صدر آل پاکستان  نان روٹی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

پولیس نے صدر آل پاکستان  نان روٹی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ بنی پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل رضوان ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔  

واضح رہے کہ شفیق قریشی نے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔ 

شفیق قریشی گذشتہ رات سے لاپتا تھے، آج ایف آئی آر سامنے آگئی۔ شفیق قریشی پر مقدمہ 16 ایم پی او کے تحت درج کیا گیا۔ 

مزیدخبریں