سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، اسحاق ڈار کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا

15 Apr, 2024 | 08:51 PM

ویب ڈیسک : سعودی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نور خان ائیر بیس پہنچے، سعودی وزیر خارجہ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ کو بچوں کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ کی آمد پر آرمی بینڈ کی جانب سے اسٹیٹک گارڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادارنہ تعلقات ہیں ۔ 

مزیدخبریں