وادی نیلم:ایک ہی خاندان کے تین افرادطغیانی کی زد میں آگئے

15 Apr, 2024 | 07:02 PM

سٹی42: وادی نیلم میں کٹن کے مقام پر نالہ میں ایک ہی خاندان کے تین افرادطغیانی کی زڈ میں آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں پیش آئے اس واقعہ میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہے اور  ایک چھوٹی بچی لاپتہ ہے۔زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاپتہ بچی کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ حادثہ کٹن بازار کے قریب ڈوگیاں رانٹھا گلی کے مقام پرپیش آیا ہے۔ 

مزیدخبریں