لاہور؛ ڈاکووں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 361 وارداتیں رپورٹ

15 Apr, 2024 | 06:15 PM

سٹی42:شہر میں ڈاکووں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ،24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 361وارداتیں پیش آئیں جس میں چوروں نے شہر کے مختلف 22گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 16افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ،ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر30شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات پر2شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51موٹرسائیکلیں ،3 کاریں ،3دیگر وہیکلز اور متفرق چوری کی 234رداتیں رپورٹ  ہوئیں ہیں۔

مزیدخبریں