نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے

15 Apr, 2024 | 05:06 PM

 ویب ڈیسک: نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے ۔ 

ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں ہوگی، حلف برداری کی تقریب کا آغاز بعد از نماز مغرب ہو گا۔ 

امیر جماعت اسلامی کی حلف کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے افراد شریک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمان نے اہم اجلاس طلب کر لئے ہیں، مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 اپریل کو منصورہ میں ہو گا۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا ۔ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19تا21 اپریل منصورہ میں منعقد ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

مزیدخبریں